صدر مملکت کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

صدر مملکت کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
کیپشن: Important meeting of President of the State with JUI Chief Maulana Fazlur Rehman

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری  سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،جس کے دوران صدر مملکت نے انہیں بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی  ان کے ہمراہ تھے۔  

مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پُرجوش استقبال کیا،بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع  کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے تعلقات بحال کرنے کی درخواست کی ۔

صدر مملکت نے مولانافضل الرحمان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا غصہ چھوڑیں ،ایک ساتھ چلتے ہیں،میں خود چل کر آیا ہوں آپ بھی ذاتی تعلقات بحال کریں ۔   

مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کو جواب  دیتے ہوئے کہا اتحاد سے نکلنا،اپوزیشن میں بیٹھنا پارٹی کی شوری کافیصلہ ہے، اب بھی آپ کی بات اور پیشکش مجلس شوری کے سامنے رکھوں گا۔  

ذرائع کا کہنا ہے صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی ،عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے وقت مشاورت نہ کرنے پر جےیو آئی پی ڈی ایم سے الگ ہوگئی تھی۔   

واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے وفد بھی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین میں ملاقات ہوئی تھی۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ملکر چلنے اور قانون سازی  کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔