جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں،ترجمان پی آئی اے

جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں،ترجمان پی آئی اے
کیپشن: Photography is not allowed during the journey inside the aircraft, spokesperson PIA

ویب ڈیسک:دوران سفر جہاز کے اندر تصاویر اور سوشل میڈیا  کیلئے ویڈیوز بنانے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے نوٹس لے لیا۔

ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران مسافروں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر پی آئی اے حکام  کی جانب سے دوران پرواز جہاز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے پر پابندی اور اس کی روک تھام  کیلئے مہم تیز کر دی گئی۔  

جہاز کے اندر فضائی عملے کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی ممانعت کی اناؤنسمنٹ کی جانے لگی، پاکستانی ایوی ایشن رولز کے مطابق جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔

حکام پی آئی اے کے مطابق طیاروں میں مسافروں کی پرائیویسی اور کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے   کیلئے فوٹو گرافی پہ ممانعت ہے، دنیا بھر میں تمام ایئرلائنز کی جانب سے دوران سفر ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی ممانعت ہے۔