ایک نیوز: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کا کہناہے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے دنیا میں ڈیولپمنٹ ہوتی ہے تو کرپشن ہوتی ہے لیکن سندھ میں کرپشن کرنا ہو تو ڈیولپمنٹ ہوتی ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ میں کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے،ہر سال قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کرپشن پر جاری رپورٹس میں علی بابا چالیس چوروں کی ساری کہانیاں لکھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا ناصر حسین شاہ بتائیں کہ سندھ حکومت نے پچھلے 15 سالوں میں کراچی کے کتنے نوجوانوں کو نوکریاں دیں، سندھ حکومت پاکستان کے بجٹ میں 70 فیصد حصہ ڈالنے والے کراچی پر سالانہ کتنا پیسہ خرچ کرتی ہے؟ کراچی کے ہسپتال، سڑکیں، پارکس اور سکول ورلڈ بینک کے قرضوں سے بنتے ہیں جسے کراچی کے شہریوں نے ادا کرنا ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کی گواہ سندھ کا تباہ حال انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام ہے،پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کراچی سمیت دیگر شہروں کو پانی، سیوریج، تعلیم، نوکری نہیں دیتی،پیپلزپارٹی کے وزیروں اور وڈیروں کو ایم کیو ایم کے خلاف سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے ۔