ایک نیوز:پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبرسیکیورٹی آڈٹ شروع ہو گیا ہے، عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبرسیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لیگا، ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبرسیکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوئوں سے جائزہ لیا جائے گا ، ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سیکیورٹی فریم ورک پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائروال لگی ہے یا نہیں ، ٹیلی کام آپریٹرز کے سٹاف کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی ، ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبرسیکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی اے اس پر اپنی فائینڈنگ دے گا۔