ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زخمی پولیس اہلکاروںکی خیریت دریا فت کرنے رحیم یار خان پہنچ گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی۔
پولیس شہدا میں محمد عمران ،راشد، ساجد،احمد،زاہد،منیر،نذر عباس،انس ستار،عبداللہ شامل ،راہ حق کیلئے جان دینے والوں تین ہندو جوان اجے رام، بیرم رام اور راجہ کنول بھی تھے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کے والدین ، اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےشہدا کے لئے دعا مغفرت کی،پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف باری باری شہدا کے ورثا کے پاس گئیں دلاسہ دیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے شہید اہلکا روں کی والدہ اور بیوہ کو حوصلہ دیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روتی ہوئی بیوہ خاتون کو گلے لگا لیا ، شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندان بھرپور کفالت کی جائے گی، شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم ، گھر اور نوکری بھی دی جائے گی،ڈاکووں کے حملے میں پولیس اہلکار وں کی شہادت کا غم بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ،محمد نواز شریف صاحب نے اطلاع ملتے ہی مجھے سوگوار خاندانوں کے پاس جانے کو کہا۔
مریم کا کہنا تھا کہ ہرجان قیمتی ہے، پولیس ا ہلکاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے، کچہ کے مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا، چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے، وزیر اعلیٰ کو ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کچہ میں ہونے والے سانحہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جیز،پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔