فی تولہ سونا پاکستانی تاریخ میں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

فی تولہ سونا پاکستانی تاریخ میں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 
کیپشن: Gold per tola reached a new record level in Pakistani history

ایک نیوز: فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ،مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہوگئی ،دس گرم سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے ہوگئی ۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی   فی تولہ قیمت 200 روپے   اضافے کے بعد 2لاکھ 62ہزار روپے ہوگئی تھی،   10گرام سونا 172روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 24ہزار 623روپے  پر پہنچ گئی تھی  جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم  رہی۔