شاہد آفرید ی نانا اور شاہین آفریدی بیٹے کے والد بن گئے

شاہد آفرید ی نانا اور شاہین آفریدی بیٹے کے والد بن گئے
کیپشن: Shahid Afridi became a grandfather and Shaheen Afridi became a father to a son

ایک نیوز:شاہد آفریدی نانا اور شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے والد بن گئے ہیں،شاہین کے گھر پہلے بچے کی  ولادت ہوئی ہے، پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی نے کرکٹر کو مبارکباد دی ہے۔
  شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

شاہین آفریدی کے بیٹے کی ولادت آج صبح ہوئی، شاہین آفریدی کو آج صبح  سٹیڈیم پہنچنے پر  راستے میں بیٹے کی ولادت کی خبر ملی۔
 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔