پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے: مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے: مولانا فضل الرحمن
کیپشن: Will maintain good relations with PTI, will not join alliance: Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے کسی بھی الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، جے یو آئی پی ٹی آئی یا کسی جماعت سے الائنس نہیں کریگی۔
  مولانا فضل الرحمن کا گفتگومیں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے،اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں تعاون پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا، پارلیمنٹ اور دیگر معاملات پر ایشو ٹو ایشو مشاورت ہوگی، جے یو آئی فی الوقت اکیلے ہی اپنی مہم جاری رکھے گی۔
  مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل بنانا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی سینٹ میں ممکنہ حکومتی قانون سازی پر گفتگو کی،دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔