ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:قومی ٹیم آج چین روانہ ہو گی 

Aug 24, 2024 | 12:58 PM

ایک نیوز: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی آج رات چین روانگی ہو گی،سترہ رکنی سکواڈ اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔
ٹیم کی قیادت عماد بٹ کریں گے ،محمد ابوبکر آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے، عثمان شیخ اور ذیشان اشرف کوچز ہوں گے، ٹیم مینجر کا اعلان ہونا باقی ہے، ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی آٹھ ستمبر سے چین کے شہر ہلینبر انرمنگولیا میں شیڈول ہے۔
  قومی ٹیم ٹرافی کی تیاریوں کے لیے دو میچ چین اور دو کلب کے ساتھ کھیلے گی، پاکستان اور چین کا پہلا پریکٹس میچ 62 اگست کو کھیلا جائے گا۔    

مزیدخبریں