نیپالی حکومت نےٹک ٹاک پر سےپابندی ہٹا دی 

Aug 24, 2024 | 12:25 PM

ویب ڈیسک: نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سے 9 مہینے بعدپابندی ہٹا دی ہے۔
  نیپال کی حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا دی تھی، ٹک ٹاک کے چینی مالک کا کہنا ہے کہ وہ نیپال کے اس قدم سے خوش ہیں، اس کیلئےٹک ٹاک کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
نیپال میں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔
ٹک ٹاک پر مناسب زبان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نیپال کی پچھلی حکومت نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی تھی، اس وقت ٹک ٹاک  پر نفرت پھیلانے والی چیزوں کو روکنے سے انکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، نیپال کے نئے وزیر اعظم کے پی شرما اولی چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی ہیں۔ 
 ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستقبل میں بھی اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے، اولی گذشتہ ماہ جولائی میں چوتھی بار نیپال کے وزیر اعظم بنے تھے۔

مزیدخبریں