پولٹری انڈسٹری کے فیڈ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ 

پولٹری انڈسٹری کے فیڈ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ 
کیپشن: Increase in prices of all types of feed for the poultry industry

 ایک نیوز: پولٹری انڈسٹری کے لئے برُی خبر سامنے آئی ہے، پولٹری انڈسٹری کے فیڈ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
  فیڈ کی تمام اقسام کے بیگ کی قیمت میں 150 روپے اضافہ کیا گیا، فیڈ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، فیڈ کی نئی قیمت کے بارے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔
سٹارٹ فیڈ بیگ کی نئی قیمت6429 روپے گروور فیڈ کا بیگ 6407 روپے کا دستیاب ہوگا، فینشر فیڈ بیگ 6331 روپے کا دستیاب ہوگا۔