پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری 

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری 
کیپشن: PDMA Punjab has issued an alert for more monsoon rains in the province

ایک نیوز: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔
مون سون بارشوں کا نیا سپیل25اگست سے شروع ہو گا،25سے 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے،کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ،موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے ،خستہ حال چھتوں و عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں24گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔