حکومت پنجاب کیجانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت میں اضافہ

حکومت پنجاب کیجانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: Increase in the price of the head of raw material robbers by the Punjab government

ایک نیوز: حکومت پنجاب نےکچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے20خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کر دی، مطلوب ڈاکوؤں میں شاہد ولد کمال، مجیب ولد امان اللہ، وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش ،احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطاء اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ ،میرا ولد حضوری، دریجن عرف دادو، گورا ولد حسین، ثناء اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر اور راہب شر،عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔