پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے215ملین ڈالرز فراہم کیے:امریکہ

پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے215ملین ڈالرز فراہم کیے:امریکہ
کیپشن: Pakistan provided 215 million dollars for flood victims: America

ایک نیوز: ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سال 2022 کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کیا،خواتین اور بچے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ آج بھی لاکھوں پاکستانی بچے غذا کی کمی سے موت کے رسک پر ہیں، امریکہ نے سیلاب اور بحالی کے لیے 215 ملین ڈالرز فراہم کیے،100ملین ڈالر خوراک کے لیے مختص کیے گئے،ریلیف پروگرام کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 1لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا،74ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی امداد کی گئی،صحت سہولیات کے لیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹرائزیشن سنٹرز قائم کیے گئے۔
رواں مال امریکی سفیر نے 486 ٹن فوڈ مزید 39 ہزار بچوں کے لیے فراہم کی،کل 3لاکھوں 17 ہزار خواتین اور بچوں کو امداد فراہم کی گئی، امریکہ اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔