ویب ڈیسک:انڈین کرکٹر شیکھر دھون نے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر د یا ۔
شیکھر دھون نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل پر کیا،جس میں انکا کہنا تھاکہ’ میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کیلئے بہت کھیلا‘۔
شیکھر کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی نہیں ہوں کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرےلیے سب سے بڑی بات ہے‘۔
بھارتی کرکٹر نے کہا کہ آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے، میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ بھارت کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی، اس تمام سفر میں میں کوچز، فیملی، ٹیم اور بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں۔