ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں منکی پاکس کے معاملے پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین مشتبہ افراد سامنے آئے ہیں،تینوں مشتبہ افراد کے منکی پاکس ٹیسٹ نیگیٹیو آئے۔
ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ ایک مریض جنرل ہسپتال لاہور ، بہاولپور ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں سامنے آئے تھے ،لاہور سمیت پنجاب کے ائیرپورٹس پر سکیننگ کا عمل جاری ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاحال منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص ہسپتالوں کی تعداد بڑھا دی ہے،محکمہ صحت نے چھ کی بجائے ہسپتالوں کی تعداد 9 کر دی، تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، تین نئے ہسپتالوں میں چلڈرن ہسپتال لاہور ، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال کو منکی پاکس مریضوں کیلئے مخصوص کیا گیا، مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کی سہولت موجود ہے، ائیرپورٹ سے آنے والے مریضوں کو جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال لایا جائے گا ،بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد بھی مخصوص ہسپتالوں میں شامل ہیں، نشتر ہسپتال ملتان کو بھی منکی پاکس کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے، تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالے سے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔