مون سون سے بلوچستان میں نقصانات ،پی ڈی ایم اے نےرپورٹ جاری کر دی

مون سون سے بلوچستان میں نقصانات ،پی ڈی ایم اے نےرپورٹ جاری کر دی
کیپشن: Damages in Balochistan due to Monsoon, PDMA has released a report

ایک نیوز: بلوچستان میں مون سون کے دوران نقصانات پر پی ڈی ایم اے نےرپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے11بچوں سمیت 22جاں بحق ہوگئے، بارشوں کےدوران 11بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے784 گھروں کونقصان پہنچاجن میں سے158 گھر مکمل منہدم اور626 کوجزوی نقصان پہنچا۔
  پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ بارشوں سے5 ہزار 465 افراد متاثرہوئے، طوفانی بارشوں سے 102 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور35 کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور ایک ہیلتھ کیئریونٹ کو بھی نقصان پہنچا ، بارشوں سے7 پلوں کوبھی نقصان پہنچا، بارشوں کےدوران 131 مویشی ہلاک ہوئے ۔