جرمنی :نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ ،3افراد ہلاک

جرمنی :نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ ،3افراد ہلاک
کیپشن: Germany: Knife attack by unknown person, 3 people killed

ایک نیوز: جرمنی کے شہر سولنگن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا،حملے میں 3افراد ہلاک جبکہ9زخمی ہو گئے۔
جرمن میڈیا کا کہناہے کہ چاقو حملہ مغربی شہر سولنگن کی 650ویں سالگرہ کے میلے کے دوران ہوا،عالمی میڈیا کےمطابق نامعلوم حملہ آور نے راہگیروں پر چاقو سے وار کئے،جرمن پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2021 میں بھی جرمنی کے شہر  ووارزبرگ میں مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے  3  افراد کو قتل  اور 5  کو  زخمی کر دیا تھا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔