ایک نیوز: ایران بس حادثے میں جاں بحق 28پاکستانی کی میتیں وطن پہنچ گئیں ۔
طیارہ ایران سے میتیں اور زخمیوں کو لیکر جیکب آباد پہنچ گیا، سی 130 طیارہ 28 میتیں اور16 زخمیوں کولیکر جیکب آباد پہنچا ، جاں بحق 28پاکستانیوں کی جیکب آباد کے شہبازایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر میتیں خصوصی طیارے سے جیکب آباد پہنچائی گئیں ، ایران بس حادثے میں 28 پاکستانی جاں بحق جبکہ23زخمی ہوئے تھے ، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،خیرپور اورکندھ کوٹ سے ہے، شہباز ایئر بیس سے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

کیپشن: Iran bus accident: The bodies of 28 Pakistanis who died have arrived home