پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

Aug 24, 2023 | 22:00 PM

ایک نیوز :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب میں 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا۔ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گیسٹ آ ف آنر کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب میں شرکت پر سیکریٹری خارجہ اور پاکستان میں امریکا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یادگاری سکے کا اجرا دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا ڈیزائن اس با ت کی افادیت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح آزاد قومیں اپنے عوام کی ترقی کے لیے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

مزیدخبریں