ایک نیوز :شوہر نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر بیوی کی ڈلیوری کردی جس کے باعث خاتون ہلاک ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر بیوی کی ڈلیوری کی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاوند درست طریقے سے نہ کرسکا جس کی وجہ سے 27 سالہ خاتون کا بےتحاشہ خون بہہ گیا اور وہ ہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ تامل ناڈو کے علاقے پولیم پتی میں پیش آیا، بعدازاں خاتون کو صحت مرکز لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
میڈیکل افسر نے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوزائیدہ بچہ زندہ ہے اور سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔
شوہر نے یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر بیوی کی ڈلیوری کردی ، بیوی چل بسیں
Aug 24, 2023 | 21:09 PM