دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

Aug 24, 2023 | 20:49 PM

ایک نیوز :کراچی کے بفرزون میں گھرکی دوسری منزل سےگرنے والا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق حادثے کی  سی سی ٹی وی فوٹیجزسامنے آگئی جس میں گھراور گلی کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں اچانک سے خواتین کے چیخنے اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں،2سالہ کمسن شاہزل گیلری سے گرتا ہوا نظر آتا ہے، کمسن بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تاروں پر گرا۔
انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ واپس  ہوا میں بلند بھی ہوا ، تار پر گرنے سے بچہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا، بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
چیخ و پکار سن کر سامنے کھڑا شخص بھاگا اور بچے کو اٹھایا، کمسن بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،کمسن بچے کو سر اور کمر پر معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اہلخانہ کے مطابق بچے کے گرنے کا حادثہ بدھ کی شام  پیش آیاتھا۔

مزیدخبریں