ایک نیوز :ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتیں ریاسی دہشت گرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں.
تفصیلات کےمطابق اپنی ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا،ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا،اسے تحفظ دینے سےریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہناتھا کہ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ،قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔
یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا. 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو "گڈ لک ٹو یو"ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو "گڈ ٹو سی یو" نہیں کہے گی
تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔