ایک نیوز :سعودی عرب میں تعمیراتی کام کے دوران زخمی ہونیوالے پاکستانی مزدور کی جان بچانے کیلئے ایئر ایمبولنس پہنچ گئی جس نے مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے اس جان بچالی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہرجدہ میں مغربی ہمدانیہ پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے ایک پاکستانی مزدور زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولنس کے لئے کال کی گئی مگر سڑکوں پر رش کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر موقع پر بھیج دیا ۔ جس نے فوری طور پاکستانی مزدور کو اسپتال منتقل کردیااب اس کی حالت بہتر ہے ۔
اس کی ویڈیو ایک یمنی باشندے نے بنالی ۔ویڈیو میں بتایا کہ وہ اور ان کا پاکستانی ساتھی جدہ کے ایک سیکٹر میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے کہ ان کا ساتھی 12 میٹر کی بلندی سے گر گیا، انہوں نے ایمبولینس سے رابطہ کیا، جس کی آمد میں ٹریفک جام کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ لیکن اس کے بعد ائر ایمبولینس صرف 15 منٹ میں ان تک پہنچ گئی۔
یمنی باشندے نے کہا، ’اللہ کا رحم ہو اس وفا پر، اللہ کی رحمت ہو انسانیت کی بادشاہی پر، اللہ کی رحمت ہو اس کے حکمرانوں پر، اس کے لوگوں اور اس کی فوج پر، اللہ کی رحمت ہو اس عجب وفاداری پر، برکت ہو ان پر جو اس (ائر ویمبولینس) کو چلاتے ہیں، اور مبارک ہو انہیں جو اس کا سامنا کرتے ہیں۔‘
سعودی کارکن ابراہیم بن عطا اللہ نے یمنی باشندے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یمنی حیران ہے۔ اسے یقین نہیں آرہا کہ اس کے ملک میں بھی اپنی سرزمین پر رہنے والے کسی کارکن کی مدد کے لیے ہوائی جہاز اڑایا گیا ہو۔ کیونکہ کچھ ممالک سوائے تاجر، سرکاری یا بااثر افراد کو پروٹوک دیتے ہیں۔ لیکن یہ مملکت مختلف ہے، کیونکہ یہ انسانی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی ہے۔