ایک نیوز :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہواوزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں منشیات کی خریدوفروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ منشیات مافیا کی سرکوبی کے لئے پولیس بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکروہ دھندے کو روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ہم نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈی نیشن کے ذریعے منشیات مافیا کا قلع قمع یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کے لئے مانٹیرنگ شروع ہو چکی ہے۔پرائیویٹ تعلیمی ہاسٹلز میں منشیات فروشی روکنے کے لئے کڑی نگرانی جاری ہے۔عوام فرینڈز آف پولیس ایپ پر منشیات فروشی کی خفیہ اطلاع دے سکتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پولیس، ایڈیشنل آئی جی ایڈمن، سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنزاور متعلقہ حکام کی شرکت تمام آرپی او ز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Aug 24, 2023 | 18:34 PM