دوسرا ون ڈے :پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

Aug 24, 2023 | 23:00 PM

ایک نیوز :دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

تفصیلات کےمطابق ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم افغانستان کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 301 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری وکٹ میں حاصل کر پائی۔

اس سے پہلے افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغان اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 227 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر رحمان اللہ گرباز نے شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ ابراھیم زادران 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین نے دو جب کہ نسیم اور اثامہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان نے فیصلہ کن دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق  نے91 رنز کی اننگز کھیلی۔ 170 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محمد رضوان 2، سلمان علی آغا 14 اوراسامہ میر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری تھی جب فخرزمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد امام الحق اور بابراعظم کے درمیان 118 رنز کی طویل پارٹنر شپ ہوئی۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔

مزیدخبریں