ایک نیوز: مریم نواز نے توشہ خانہ کی سپریم کورٹ میں ہونے والی آج کی سماعت پر ردعمل دیتے ہوئے چیف جسٹس سے سوال کیا ہے کہ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیاتھا، اس بار ہوٹل کیا رہے گا؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں،آپ بھی شامل تھے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟یا یہ سب آپ کو عمران کے لیے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟
ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، اس سے بہت بہتر حالت میں رکھا گیا ہے۔ یہ نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ہے، یہاں چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دیے گئے مگر بندیال صاحب کا لاڈلا ان کی ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا۔ تب کیوں نا بولے؟