ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔
رپورٹ ک مطابق جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بنچ نے سماعت کی چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستوں پر اعتراض لگایا گیا ہے چیئر مین تحریک انصاف اٹک جیل میں قید ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اے ٹی سی کے جج کو عمران خان کو ضمانت میں طلب کرنا چاہیے تھا ۔جسٹس سلطان تنویر نے ریمارکس دیے کہ جب ملزم ایک کیس میں گرفتار ہو جائے تو دوسری درخواستیں ویسے ہی غیر موثر ہو جائیں گی آپ پہلے درخواستوں پر عائد اعتراض دور کریں ۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواستوں پر اعتراض برقرار رکھا جس پر درخواستگزار نے درخواستوں پر عائد اعتراض دور کرنے کے لیے درخواستیں واپس لے لیں چیئرمین تحریک انصاف نے انسداد دہشتگری عدالت کے درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔