نگران وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ امریکا: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Aug 24, 2023 | 15:50 PM

ایک نیوز: حکومتی ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر اگلے ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے والے پہلے نگران وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ نیویارک سے قبل سعودی عرب اور یو اے ای جانے کا بھی امکان ہے۔  

دفتر خارجہ وزیراعظم کے دوروں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ نیویارک ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔

مزیدخبریں