غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن، نیو سٹی ہاؤسنگ سیل

Aug 24, 2023 | 15:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  نیو سٹی ہاؤسنگ کھاریاں کو غیر قانونی کرکے سیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ کے احکامات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ایم ڈی اےانفورسمنٹ ٹیم اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کاغیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گجرات کی تحصیل  کھاریاں  میں  نیو سٹی ہاؤسنگ کھاریاں کو غیر قانونی کرکے سیل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں