ایک نیوز: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےایک بچی کو تاوان کے طور پر مانگنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہےکہ کارروائی جرگے میں ایک بچی کو تاوان کے طور پر دینے پر کی گئی۔ گھوٹکی پولیس نے دو ملزمان نصیر اور مدد علی بھٹو کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی سکھر کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس باقی ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے.
یاد رہے کہ گھوٹکی، اوباڑو تھانہ کی حدود میں جرگہ ہوا جس میں متاثرہ بچی کو برائے تاوان مانگا گیا۔ متاثرہ بچی کے چچا نے اعلی افسران سے مدد کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ بچی کے چچا کے مطابق متاثرہ بچی کے باپ کو قتل کیا گیا جس کے بعد اس کی بیٹی سے زبردستی نکاح کا کہا گیا اور 10 لاکھ روپے رقم کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
جس ملک میں اتنی زیادتیاں اور ناانصافیاں ہوں، ظلم ہو وہ کیسے چل رہا ہے سمجھ نہیں آتی۔ ایک دن اشرافیہ کے ہاتھوں یہ ملک چلا جائے گا دیکھئے گا۔ pic.twitter.com/13PwbGp4fw
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) August 22, 2023