ایک نیوز: ریاست مخالف تقاریر کے معاملے میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم جاری کیا کہ ایمان مزاری کی اپنی والدہ سے ملاقات میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی کمرہ عدالت میں ہی ایمان مزاری کی والدہ سے ملاقات کی بھی اجازت دی گئی۔
شیریں مزاری ہر پیشی پر اپنی بیٹی کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔ تاہم آج ہونے والی ملاقات اس وقت جذباتی ہوگئی جب شیریں مزاری اور ایمان مزاری عدالت کی راہداری میں ہی ایک دوسرے سے لپٹ گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان مزاری اپنی والدہ کا منہ چومتی رہیں۔