ایک نیوز: قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرنے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق مکی آرتھر افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ مکی آرتھر ایشیا کپ سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات بھی کرینگے۔ مکی آرتھر ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔