ایک نیوز: شیخوپورہ کے واحد مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں آنے والی حاملہ خاتون نے پارکنگ میں بچی کو جنم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطاقب شیخوپورہ گائنی وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز نے ہسپتال میں آئی مریضہ کا آئی ڈی کارڈ اور فائل کو گم کر دی تھی ۔متاثرہ فیملی کا کہنا ہےکہ چلڈرن ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور عملہ کا رویہ مریضوں کے ساتھ انتہائی ناروا ہے ۔ پارکنگ میں بچی کو جنم دینے والی خاتون رات 12 بجے سے ہسپتال میں موجود تھی مگر کسی نے کوئی بات نہیں سنی ۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہےکہ اپنی باری کے انتظار پر اچانک حالت بگڑی تو ڈاکٹرز کو دوبارہ چیک اپ کروانے گئے لیکن ڈاکٹر نےڈلیوی میں ابھی ٹائم ہے کا بول کر باہر نکال دیا۔مریضہ کو چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں لے کر پہنچے تو خاتون نےوہاں پر بچی کو جنم دے دیا ۔ڈلیوری کے بعد ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ماں اور بچی کو وارڈ میں شفٹ کر دیا۔
شیخوپورہ چلڈرن ہسپتال میں لیبر روم۔گائنی اور نرسسری وارڈ میں ڈاکٹرز کی بجائے کلاس 4 اور صفائی کا عملہ مریضوں کو چیک اپ سمیت ڈرپس اور دیگر کام سر انجام دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔