فلم 'ہڈی' کا ٹریلر ریلیز  ہوتے ہی نوازالدین صدیقی کی دھوم

فلم 'ہڈی' کا ٹریلر ریلیز  ہوتے ہی نوازالدین صدیقی کی دھوم

ایک نیوز: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی غیر روایتی کردار میں  فلم 'ہڈی' کا ٹریلر ریلیز  ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے ہیں ۔
 رپورٹ کے مطابق نوازالدین اس فلم میں ایک ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار  نبھا رہے ہیں  اور لوگ ٹریلر میں ان کے کردار کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے نئے  انداز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ نواز الدین صدیقی کو فلم ہڈی میں ایک نظر میں پہچاننا بھی مشکل ہے۔

نوازالدین ایک بہترین اداکار ہیں، جن کی اداکاری کے لوگ دیوانے ہیں اور امید ہے کہ اس بار بھی نوازالدین اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ فلم میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ ریش لامبا، ایلا ارون، محمد ذیشان ایوب بھی نظر آئیں گے


فلم 7 ستمبر 2023 کو OTT پلیٹ فارم زی 5 پر براہ راست نشر ہوگی۔ اس بار نوازالدین کے ساتھ فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ بھی بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں اور وہ اس فلم میں ولن کے اوتار میں نظر آئیں گے۔ انوراگ اس سے قبل بھی بڑے پردے پر ولن کے اوتار میں نظر آچکے ہیں لیکن اس بار ان کا انکاؤنٹر نوازالدین سے ہونے والا ہے۔


  یادرہے نوازالدین صدیقی  نے 'منٹو' اور 'ٹھاکرے' میں اہم شخصیات کا کردار ادا کرکے سب کو متاثر کیا ہے۔ اب وہ فلم 'ہڈی' میں ایک ٹرانسجینڈر خاتون کا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کی مہارت کا مزید ثبوت دیں گے۔