نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل پر عوامی اظہارِ خیال 

نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل پر عوامی اظہارِ خیال 
کیپشن: Public opinion on the formation of caretaker federal cabinet

ایک نیوز:نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ " سب نئے لوگ ہیں اور وفاقی کابینہ کی سیلیکشن بہت اچھی ہوئی ہے"۔

عوامی رائے کے مطابق "ہم امید رکھتے ہیں کہ نگراں حکومت پاکستان کے لیے اچھی ثابت ہو گی"۔"نگران کابینہ میں باصلاحیت لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے"۔ "اس بار اچھی شہرت کے لوگوں کو کابینہ میں لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ بہتری لے کے آئیں گے"۔

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کابینہ غیر جانبدار ہوگی تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں "۔ "کابینہ اچھے لوگوں پر مشتمل ہے "۔"کابینہ میں اچھے،محنتی اور تجربہ کار لوگ لیے گئے ہیں"۔"نگراں حکومت مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر لاقانونیت کو ختم کرے گی"۔

عوام کا کہنا تھا کہ "امید ہے کہ نگراں حکومت پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہو گی"۔ "مجھے یقین ہے کہ نگراں حکومت محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل کو حل کرے گی"۔