پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری
کیپشن: Relief operations of Pakistan Army for the flood victims are ongoing across the country

ایک نیوز: بھارت کی طرف سےدریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے پر پاک فوج کی بہاولپور، بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی  قائم کیے گئے۔ پاک فوج کی طرف سے پاکپتن میں بھی سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، نرسنگ اسسٹنٹس اور دیگر میڈیکل سٹاف شامل تھا۔ سیلاب متاثرین کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ سیلاب متاثرین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد اور ہیڈ سلیمانکی میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے علاج کروایا جس میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔ مقامی لوگوں نے اس موقع سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا اور طبی امداد اور ادویات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاکستان آرمی کا متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔