ایک نیوز: سرفراز نواز نے نگران وزیر اعظم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے مکمل سپورٹ کیلئے سپورٹ کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرفراز نواز نے خط میں لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی غیر آئینی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے قومی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہو۔
سرفراز نواز نے خط میں لکھا کہ وزارت آئی پی سی کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر پی سی بی سربراہ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذکا اشرف پی سی بی میں آنے سے پہلے اپنی سیاسی پوزیشن ختم کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیم اور پی سی بی کو وزیر اعظم کی مکمل سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔