ایک نیوز: کالج کے طلباء سمیت فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر طلباء نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب تھا جسے بے دردی سے تباہ کر دیا گیا"۔
وفد نے اپنے بیان میں کہا کہ "منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے"۔ "شرپسند اور آلہ کار یاد رکھیں ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے"۔"نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے"۔"ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں"۔
وفد نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
وفد کے مطابق ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے سے آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا مرتکب نہیں ہو سکے گا۔