ایک نیوز: سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ سماعت کی۔
مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے،عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم موجودگی پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔