ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سکولوں میں تدریسی اورانتظامی بہتری کیلئے اجلاس میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کی محسن نقوی نےمنظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ اپ گریڈ سرکاری سکولوں کا نام”پنجاب پبلک سکولز“ رکھا جائے گا،ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔پنجاب میں 216سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ماڈل سکول کے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے لمزاوریوایم ٹی میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں کا تدریسی وانتظامی معیاربہترین نجی سکولوں کے برابرلایاجائیگا۔اپ گریڈ سکولوں کیلئے بہترین وزیٹنگ ٹیچرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ عمارت،کلاس روم،لیبارٹریزکو سٹیٹ آف دی آر ٹ بنایا جائے گا،پنجاب پبلک سکولز کے انتظامی امور کیلئے دانش سکول اتھارٹی کے تحت الگ ونگ قائم ہوگا،اجلاس میں چیف سیکرٹری،سیکرٹریز فنانس،سکولزاورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔