ایک نیوز: سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے حال ہی میں ایک منفرد اور مختلف سروس فراہم کی گئی ہے۔ائیرپورٹ کے روانگی فلور پر سلیپنگ اینڈ ریسٹنگ لاؤنج کا افتتاح کیا گیا ہے۔ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او داؤد کا کہنا ہے کہ اس سروس میں آرام اور نیند کیلئے پرسکون و آرام دہ کیبن فراہم کئے جاتے ہیں۔
ان کیبنز میں روزانہ 300 سے زائد صارفین کی گنجائش ہے۔ یہ کیبن ہوٹل میں بستر فراہم کرکے حفاظت اور آرام کے اعلیٰ ترین معیارات سے لیس ہیں۔دو میٹر لمبائی، ڈیڑھ میٹر چوڑائی والے کبین میں ایک انٹرایکٹو سکرین اور سامان کے لیے اندرونی اور بیرونی لاکرز دیے گئے ہیں۔یہ کیپسول ان مسافروں کیلئے ایک انوکھی سروس فراہم کرتے ہیں جو روانگی کے وقت سے پہلے رازداری میں ہوائی اڈے پر آرام کرنا چاہتے ہیں۔