معروف ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

Aug 24, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان کے نامور ایڈووکیٹ خواجہ حارث چیئرمین تحریک نصاف عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خواجہ حارث عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نمائندگی کر رہےتھے،خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث پیش نہیں ہونگے،توشہ خانہ کیس سےمتعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہونگے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔

یاد رہے کہ خواجہ حارث ماضی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی متعدد کیسز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں