شہباز شریف بھی پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے مداح نکلے

Aug 24, 2023 | 11:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شہباز شریف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کےمداح نکلے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریزکے پہلے مقابلے مین گرین شرٹس کی شاندار کامیابی کے بعدشہباز شریف نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک قرار دے دیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیںجس  کا اندازہ ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے افغانستان کوشکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو بہترین باؤلنگ اٹیکر قراردیا ہے۔

 واضح رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں