ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنےکیس کی سماعت کی ۔جونیئر وکیل نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ سینئروکیل برہان معظم سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرکے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔