ایک نیوز:ایمان مزاری اور علی وزیر کیخلاف بغاوت کیس میں شیریں مزاری کو ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر عدالت نے غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان زینب مزاری اورعلی وزیرکے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور ملزم کے وکلاء پیش ہوئے۔
وکلاء نے ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے اور والدہ سے ملنے کی اجازت دینے کی استدعا کردی۔
جج ابولحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کوجلدعدالت پیش کرنےکےاحکامات جاری کیے جائیں۔
جج ابولحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔