دوسرا ون ڈے: پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل ہونگے

دوسرا ون ڈے: پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل ہونگے

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کے دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں سری لنکن سرزمین پر ہمبنٹوٹا میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔