محسن نقوی کاشاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ

Aug 24, 2023 | 10:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی، کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔دوران بریفنگ وزیراعلیٰ کو کہا گیا کہ منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو اگلے ماہ تک 100 فیصد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

نجی کمپنی کے کنٹریکٹر نے نگران وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ ستمبر کے آخری عشرے میں مکمل کرنے کی گارنٹی دی اور پراجیکٹ بریف پر دستخط کئے، کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ منصوبے کو وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق جلد ازجلد مکمل کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور معیاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی رفتار سے پراجیکٹ پر دن رات کام جاری رکھا جائے، اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگا، عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔

دوسری جانب  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ کے قریب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے ارتھ ورک کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی الائنمنٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ  پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ اکی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،12 سال کے طویل عرصے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے،ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا، لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی۔

بریفنگ  میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کو مقررہ کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی،کمشنر لاہور ڈویژن، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-24/news-1692870479-3380.mp4

مزیدخبریں