امریکی قونصل جنرل کا مزار قائد کادورہ، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

امریکی قونصل جنرل کا مزار قائد کادورہ، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش
کیپشن: امریکی قونصل جنرل کا مزار قائد کادورہ، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

ایک نیوز:امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹریبل نے مزار قائد کا دورہ کیا اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل کے مزار قائد پر دورہ کے موقع پر پاکستان نیوی کے بینڈ نے وفد کا اسقبال کیا، کونراڈ ٹریبل نے قائد اعظم کے مزار پر پھول رکھے، اس موقع پر ملک کی ترقی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔

دورے کے موقع پر قونصل جنرل نے یادگاری کتاب میں تاثرات درج کئے، قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل، پبلک افیئر افسر، کلچرل افسر موجود تھے۔وفد نے مزار قائد میں موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا۔