سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا کی سوئمنگ پول میں لی گئی تصاویر وائرل

Aug 24, 2023 | 10:11 AM

ایک نیوز: پاکستان کی ہردلعزیز ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ویسے تو کسی تعارف کی محتاج نہیں اور آئے روز اپنے نت نئے فوٹو شوٹ سے وہ اپنے چاہنے والوں سے داد سمیٹتی رہتی ہیں۔

جنت مرزا ان دنوں دبئی سیروتفریح کیلئے گئی ہوئی ہیں۔ جہاں سے انہوں نے ایسا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، جس نے آن کی آن میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ 

جنت مرزا نے سوئمنگ پول میں لی گئی اپنی انتہائی بولڈ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس پر جہاں ان کے لاکھوں چاہنے والے ان کی خوبصورتی پر داد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ان کی ایسی تصویروں کو بیہودہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

آپ بھی ٹک ٹاکر کی شیئر کردہ تصاویر یہاں دیکھ سکتے ہیں:

مزیدخبریں